کاروبار میں اضافہ کے لیے یہ عمل ضرور کریں – انشاء اللہ فائدہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

اکثر مشاہد ہ میں یہ بات آئی ہے کہ بعض اوقات اچھا بھلا چلتا کاروبار یکدم بند ہوجاتا ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو جمعہ کے دن دو رکعت نماز نفل پڑھے ۔ اس طرح کہ “سورت الفاتحہ” کے بعد “سورت القریش” ایک بار پڑھے۔ جب سلام پھیرے تو تین مرتبہ “سورت انبیاء” کی تلاوت کرے اور اللہ سے دعا مانگے۔ چالیس یو م تک جمعہ کے دن سے لے کر بلاناغہ ہر روز اسی طرح کرے ۔ انشاءاللہ عزوجل بندکاروبار چلنا شروع ہوجائےگا۔رزق میں برکت کےلئے جو شخص پہلے “سورت القریش” کی زکوٰۃ دے کر پھر جب بھی “سورت القریش” پڑھ کر دعا مانگے گا اللہ اس کے رزق میں برکت پیدا فرمائے گا اور اس ک روزی فراخ کردے گا اور پردہ غیب سے اس کی مدد ہوگی۔ زکوٰۃ ادا کرنے کےلیے چاند کے مہینہ کے عروج میں ترک حیوانات کرے یعنی گ۔وش۔ت، مچھلی ، انڈا، لہسن اور پیاز نہ کھائے۔ جھوٹ سےپرہیز کرے اور دوسری تمام برائیوں سے بچنے کی پوری کو شش کرے۔ وقت اور جگہ کی پابندی کرکے ہر روز اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے۔ درمیان میں تین سو تیرہ بار”سورت القریش” پڑھے۔ اگر اس قدر نہ پڑھ سکتا ہو تو پھر ایک سو ایک بار پڑھے ۔ پڑھتے وقت قبلہ رو ہوکر بیٹھے۔ اکیس یا چالیس یوم تک روزانہ بلاناغہ پڑھے۔ زکوٰۃ ادا ہو جائے گی۔ زکوٰۃ کے بعد ہر روز نماز فجر کے بعد پانچ بار”سورت القریش” پڑھا کرے۔ یا ہر نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھ لے۔اللہ کے فضل وکرم سے عجیب حالات اس کے مشاہدے میں آجائیں گے۔ مخلوق میں کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ عامل ہوکر جب بھی کوئی جائز دعا مانگے گا اللہ “سورت القریش” کی برکت سے قبول فرمائےگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *